پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ تمام سیاسی جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا: سید ارشد علی

PPP

PPP

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 18 اکتوبر کو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ تمام سیاسی جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا اور ہمارا لیڈر بلاول بھٹو مشکل میں کارکنوں کو چھوڑ کر محل میں نہیں جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صدر پیپلزپارٹی ٹائون مصطفی آباد سید ارشد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر کو نوجوان قیادت بلاول کو عوام کے سامنے پیش کریں گے جنھوں نے دو قدم چل کر ہی عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔ جو لیڈر کراچی آ کر مزار قائد پر حاضری نہ دے وہ غریبوں کی کیا بات کرے گا۔

بلاول بھٹو خطرات کے باوجود عوام کے درمیان رہنا چاہتے ہیں اور دنیا دیکھے گی کہ 18 اکتوبر کو بلاول بھٹو کی قیادت میں جاں نثاران بھٹو تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔