کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنورسلیم انصاری نے علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل اور سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مسائل سے متعلقہ اداروں کو با رہا آگاہی کے باوجود مسائل کو حل نہیں کیا جاتا انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی نمبر 1 فرنیچر مارکیٹ روڈ پر آئے دن برساتی نالہ اوور فلو ہوجاتا ہے
جس کی وجہ سے گندا پانی ہفتوں تک سڑکوں پر موجود رہتا ہے جس کی وجہ سے علاقائی رہائشی عوام اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اداروں کی جانب سے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جاتے پیپلز پارٹی کے رہنماء صنور سلیم انصاری نے کہاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ضلع بلدیاتی اداروں کے افسران سندھ کی عوامی حکومت کے خلاف سازش میں مصروف ہیں اور مسائل کو بڑھا کر عوام کو سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ضلعی بلدیات کورنگی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی اور برساتی نالوں کی صفائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور آوارہ کتوں کے بہات کے حوالے سے عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں عوامی مسائل سے غفلت اور لاپراہی کا سلسلہ بند کیا جائے۔