پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین اور دیگر کی مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری، پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء سلیم انصاری ،سابق عوام دوست ناظم آباد محمد قریشی ،محمد حنیف ،ساتھی جمیل ،مولانا ابو الفتح ،رانا طاہر ،محمد ارشد اور دیگر نے ممتاز نوجوان قانون داں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر برائے قانون بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب اپنی والدہ (فوزیہ وہاب) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریںگے۔

پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء فوزیہ وہاب مرحوم کے فرزند بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کی نامزندگی پر شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اپنے انتخاب کو درست ثابت کرکے بتائیں گے۔