وقار مہدی کی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام سلیم الدین انصاری کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی نمبر1میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی کی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد۔

تقریب میں شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنو ر سلیم انصاری ،سنیئر نائب صدر مہرالنساء قریشی ،رضیہ حنیف ،حاجرہ ضرار ،بیگم جمیل سمیت پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ علاقہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔