پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم کی انصاری کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ خواتین کی رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ عوامی خوشحالی ہے بھٹو ازم پر عمل کرکے ہی پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا اثاثہ ہے قائد عوامی شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اور ہزاروں کارکنان نے عوامی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا مگر کسی بھی آمر و جابر کے سامنے سر نہیں جھکایا صنوبر سلیم انصاری نے کہاکہ آج کا دہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم آپنے قائد کے مشن کو جاری رکھ کر اس ملک میں عوامی خوشحالی دہشت گردی کے خاتمے اور جمہوری استحکام کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔