زیارت (نمائندہ) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون زیر اہتمام بلوچستان فٹ بال ایسو یس ایشن سبی ڈویژن فٹ بال ٹور نامنٹ کے سلسلے میں پہلا میچ ڈی ایف اے سبی بمقابلہ ڈی ایف اے ڈیرہ بگٹی کھیلا گیا۔
یہ میچ ڈی ایف اے سبی نے صفر کے مقا بلے میں سات گول سے جیت لیا اس میچ کے مہمان خصوصی پی پی ایل کے آفیسر جاویدخان تھے جن سے دو نون ٹیموں کے کھلا ڑیوں کا تعارف کرا یا گیا بعد میں مہمان خصوصی نے ونر ٹیم سبی کو 50 ہزار کا چیک دیا۔
جبکہ مین آف دی میچd f a سبی کے محمد صابر کو ٹرافی دی اس مو قع پر آ رگنائزر سبی ڈویژن ٹور نامنٹ عبد المنان سار نگ زئی اور صدر ڈی ایف اے سبی الحاج محمد جان مری بھی موجو د تھے جبکہ دوسر ے میچ میں ڈی ایف اے ہر نائی نے ڈی ایف اے کو ہلو کو صفر کے مقا بلے میں تین گول سے ہر اکر فا ئنل کیلئے کو الیفائی کر لیا۔
ریفری اسد اللہ،ہمت خان ربانی، عصمت اللہ اور صدام خان تھے ٹور نامنٹ کا دوسرا سیمی فا ئنل میچ آج ڈی ایف اے زیارت بمقابلہ ڈی ایف اے سبی کھیلا جا ئے گا۔