کراچی (جیوڈیسک) محمدر فیق مانگٹامریکی نشریاتی ادارہبلوم برگ کہتا ہے کہ پاکستان میں تیل کی پیداوار میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے پاکستان پٹرولیم کا منافع آسمان سے باتیں کرنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ملکی پیداوار میں اضافے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح میں گراوٹ کی وجہ سے 12 مہینوں کے منافع میں2.5فی صد اضافہ ہوا ہے۔ جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے 12 ماہ میں خالص آمدنی 42رب روپے(406 ملین ڈالر) یا 25.53 فی شیئر رہی۔
جب کہ اس کے مقابلے میں ایک برس قبل خالص آمدنی 40.9 ارب روپے یا24.91 فی شیئر رہی۔کراچی کی ایک کمپنی کے مطابق پٹرولیم کی فروخت 96 ارب روپے سے بڑھ کر 102 ارب روپے ہو گئی۔کمپنی حکام کے مطابق آوٹ پٹ میں 12 فی صد اضافہ ہوا جو9700 بیرل یومیہ بنتا ہے۔
گزشتہ بارہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں پانچ فی صد کمی ہوئی ۔پاکستان کی تیل دریافت کردہ کمپنیاں ملک میں موجود نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ جیسی ریفائنریزکو بین الاقوامی مارکیٹ قیمتوں کے مطابق تیل فروخت کرتی ہیں۔