کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی روپے کی قدر گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران چھبیس کرنسیوں کے مقابلے میں کم ہوئی،چھ کے مقابلے میں بڑھ گئی ، ایک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں سب سے زیادہ کمی کویتی دینار کے مقابلے میں دو روپے اکیس پیسے ہوئی۔
جس سے کویتی دینار کی قدر تین سو سینتالیس روپے اٹھاسی پیسے ہو گئی۔ آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں ایک روپے تین پیسے، نیوزی لینڈ ڈالر میں ایک روپے، یورو میں چھہتر پیسے جبکہ برطانوی پانڈ کی قدر میں سڑسٹھ پیسے کا اضافہ ہوا۔