پاکستان کے مزید 2 طیارے امدادی سامان لے کر نیپال پہنچ گئے
Posted on May 2, 2015 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Pakistani Aid
اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے پاکستان کے مزید 2 طیارے امدادی سامان اور طبی عملے کے ساتھ کھٹمنڈو پہنچ گئے۔
پاکستان کے امدادی سامان سے بھرے مزید 2 سی 130 طیارے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں۔
امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور غذائی اشیاء شامل ہیں جب کہ 8 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم بھی نیپال پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان نے امدادی سامان سے بھرے 4 سی 130 طیارے زلزلہ متاثرین کیلئے نیپال بھیجے تھے۔
نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان نے فیلڈ اسپتال بھی قائم کر رکھے ہیں جہاں زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com