کراچی (جیوڈیسک) آرٹس کونسل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے اعزاز میں استقبالیے کی تقریب سجائی گئی۔ تقریب میں سرفراز احمد کے ساتھ سابق کرکٹرز وسیم باری، محسن حسن خان اور صادق محمد بھی شریک تھے۔
تقریب میں جہاں سابق کرکٹرز نے سرفراز احمد کی پذیرائی کی اور انہیں جم کر کھیلنے کا مشورہ دیا وہیں محسن حسن خان نے سرفراز احمد کو خاص تاکید کی کہ پاکستان کے لئے کھیلنا، کبھی پاکستان سے مت کھیلنا۔
ان کے مشوروں پر سرفراز احمد نے بھی وعدہ کیا کہ وہ ان نصیحتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
تقریب میں وسیم باری اور محسن حسن خان کے درمیان نوک جھونک بھی دیکھنے میں آئی جہاں وسیم باری نے محسن حسن خان کو لیٹ آنے پر لطیف پیرائے میں طنز کا نشانہ بھی بنایا سرفراز احمد کو آرٹس کونسل کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
کپتان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔