کراچی : کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور انکا کام اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا میں امن کے پیغام کو پھیلانا ہے اور اپنے ملک کے نام کو روشن کرنا ہوتا ہے۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی 4مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے کھلاڑی کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ملک کیلئے کم اور دولت کیلئے کھیل رہے ہیں جسکا ثبوت برطانیہ کی عدالتوں سے پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ اور 5سال سزادینا ہے اور اسکے قوی امکانات ہوسکتے ہیں کہ اس جرم میں بورڈ کے لوگ بھی شامل ہوں جسکا ثبوت سزایافتہ لوگوں کا دوبارہ سے قومی ٹیم میں شامل کیا جانا ہے۔
فیروز خان اور عالم علی نے صدر، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر برائے اسپورٹس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے الفاظوں پر غور کرتے ہوئے عدالتی تفتیش کیلئے کمیشن بنائیں تاکہ ایسے لوگوں کو بورد اور ٹیم سے نکالا جاسکے جو کھیل کے ذریعہ جوئے کو پروان چڑھارہے ہیں۔