دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت کے فیصلوں سے ثابت ہوگیا کہ ان دونوں کرکٹرز کے معاملات میں کئے گئے۔
آئی سی سی کے اقدامات مناسب اور قانون کے مطابق تھے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں کہ سی اے ایس کا فیصلہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اقدامات میں ایک حوصلہ افزا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کھیل کو کرپٹ عناصر سے پاک رکھنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرے گا۔