پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ میاں برادران ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں
Posted on September 21, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما، ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ میاں برادران ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلارہے ہیں، ان خیالات کااظہار اُنھوںنے گذشتہ روز کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خالد پرویز ڈار، متین اعوان، عرفان مظفر چیمہ، انجم سہیل بٹ، کاشف مقصود اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمود بشیر ورک نے مزید کہا کہ ملک سے غربت، بے روزگاری، دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنانا پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات ہیں۔ اُنھوں نے کہا ہم میاں برادران کی قیادت میں مضبوط اور مستحکم ہیں اور تمام برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔