پاکستان مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات کیلئے قومی صوبائی اورمقامی سطح پرحکمت عملی تیار کریگی
Posted on September 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات کیلئے قومی صوبائی اور مقامی سطح پر حکمت عملی تیار کریگی۔ سیاسی وسماجی کارکنوں کو انتخابی تیاریاں شروع کردینی چاہئیں اور عوام سے رابطے بڑھا دینے چاہئیں تاکہ انتخابی شیڈول کااعلان ہوتے ہی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کیا جا سکے۔
مسلم لیگی کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے معر وف پارلیمنٹرین اور سینئر مسلم لیگی رہنماسید تابش الوری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ حکومت، عدالت اور الیکشن کمیشن کی باہمی مشاورت سے ہو گا تاہم سیاسی وسماجی سطح پر انتخابی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
امیدواروں کی صف بندی مختلف حلقوں کی طرف سے کی جارہی ہے مسلم لیگی حلقوں کابھی فرض ہے کہ اس سلسلہ میں مقامی اور صوبائی قیادت کوتجاویز دیں تاکہ انتخابی حکمت عملی مرتب کرتے وقت انہیں پیش نظر رکھا جا سکے سیدتابش الوری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے اگرچہ بلدیاتی کے غیرجماعتی انتخابات کاقانون منظور کیا ہے۔
تاہم ایک سیاسی تنظیم کے طور پر ہر قسم کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کی تیاری رکھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تعمیر و ترقی کیلئے بلدیاتی انتخابات غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں اور دیانتدار اور مخلص نمائندوں کا انتخاب ہی بہتر جمہوری مستقبل کی ضمانت ہے۔