پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی انقلاب لانے میں کوشاں ہے
Posted on September 17, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی انقلاب لانے میں کوشاں ہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے پنجاب کے غریبوں کیلئے ایچی سن سکول’ دانش سکولوں میں سہولتیں دیکر تاریخی قدم اٹھایا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلے سو روز میں ملک کے بڑے مسائل پر قابو پانے کی حکمت عملی بنا کر اس پر عمل شروع کر دیا ہے۔ ہماری یہ کامیابی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر بھی ڈالے گی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔ حکومت نے 100 روز میں بجلی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے۔ 500 ارب روپے کے گردشی قرضے بغیر نوٹ چھاپے اتارے گئے۔