پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عوام دہشت گری کے خلاف متحد ہو جائیں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عوام دہشت گری کے خلاف متحد ہو جائیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا وقت آ گیا، دہشت گرد ملک کو دیمک کے طرح چاٹ رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اس وقت حکومت ملی جب ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

لیکن مسلم لیگ ن نے ملک کو آگے لیکر جانے کا تہیہ کر رکھا پاکستان مسلم لیگ ن کے حکومت ملک کے مفاد کی خاطر تمام اقدامات اٹھائے گی تاکہ عوام خوشحال ہوں، ملک ترقی طرف گامزن ہو اور عالمی برادری میں پاکستان کو اُس کا کھویا ہوں مقام واپس مل سکے، مسلم لیگ ن کے پاس ہی ایسی قیادت موجود ہے جو ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔