پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق امیدوار حلقہ پی پی 112 شیخ عمر اعجاز کی رہائشگاہ واقعہ محلہ عید گاہ روڈ لالہ موسیٰ سے نامعلوم افراد ان کی گاڑی نمبری LEB728/11 لے اڑے

گجرات : پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق امیدوار حلقہ پی پی 112 شیخ عمر اعجاز کی رہائشگاہ واقعہ محلہ عید گاہ روڈ لالہ موسیٰ سے نامعلوم افراد ان کی گاڑی نمبری LEB728/11 لے اڑے پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ مصروف تفتیش ہے، ضلع گجرات کے سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ لالہ موسیٰ پولیس کو پابند کیا جائے کہ جلد از جلد چوری شدہ گاڑی برآمد کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے کاروائی کی جائے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شیخ عمر اعجاز سے رابطہ کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔