پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مصطفی آباد یوم تکبیر کی تقریب

 PML N

PML N

مصطفی آباد/للیانی : پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مصطفی آباد یوم تکبیر کی تقریب، پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے تحصیل قصور کے صدر کاشف نیاز کے دفتر میں کیک کاٹنے کے بعد کارکنان سے خطاب بھی کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد ، سابقہ پارلیمانی سیکرٹری احسن رضا، یوتھ ونگ لاہور کے صدر خلیل ورک کا مصطفی آباد میں تحصیل قصور کے صدر کاشف نیاز نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ شاندار استقبال کیا۔

میاں غلام حسین شاہد نے یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف نے 28مئی1998کو چاغی میں ایٹمی دھمکاکے کرکے ملکی سلامتی کا نا قابل تسخیر بنا دیا تھا، یوم تکبیرت ہماری قومی تاریخ کا انمٹ بابا ہے، مغربی طاقتوں کے بھر پور دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنا میاں نواز شریف کا عظیم کارنامہ ہے جسے تاریخ کبھی فارموش نہیں کرے گی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے کہا کہ قیادت نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے میں اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ، ہم قصور کو انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا گڑھ بنا دیں گے اور آنے والے الیکشن میں مکمل کلین سویپ کریں گے۔