پاکستان پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول مشکل ترین ہو گیا
Posted on February 16, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول مشکل ترین ہو گیا۔تارکین وطن کی پریشانی میں مذید اضافہ ہو گیا۔ متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروانے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق تارکین وطن نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ یورپ بھر میں کریکٹر سرٹیفکیٹ جو ہر پاکستانی کی ضرورت بن گیا ہے۔کا حصول نہیایت ہی پیچیدہ ہو چکا ہے۔ ڈی پی او آفس میں سہولت ہونے کے باوجود متعلقہ تھانوں سے تصدیق کے لئے بھی ایک ہفتہ کا ٹائم دیا جاتا ہے۔ اور کہا جاتا ہے کہ تصدیق کے متعلقہ تھانے بھیجا جائے گا۔ جب متعلقہ تھانوں سے تصدیق بھی ہو جائے تو دوبارہ وہی فارم دے دیا جاتا ہے کہ اپنے سکول کے ہیڈ ماسٹر یا کسی گزٹیڈ آفیسر کی تصدیق کروا کے لایا جائے۔
اس کریکٹر سرٹیفکیٹ کو حاصل کرنے کے لئے ڈی پی او آفس کے تین سے چار چکر لگائے جانا ضروری ہیں۔ اگر یہی فارم متعلقہ تھانوں میں فراہم کر دئیے جائیں تو علاقہ بھر کے لوگ ایک بار اپنے تھانہ میں جمع کروائیں۔ ایک تو درخواست گزار کی درخواست اپنے ہی تھانہ سے تصدیق ہو جائے گی۔ اور اپنے کسی گزٹیڈ آفیسر کی تصدیق بھی کروا کر دے دی جائے گی۔
اس کے بعد متعلقہ تھانہ ڈی پی او سے سائن کروا کے واپس منگوالے۔ اور کریکٹر سرٹیفکیٹ متعلقہ فرد کے حوالے کر دیا جائے۔ اس عمل سے ایک تو کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے والے کا ٹائم بچے گا ،جس کو کم از کم تین چکر ڈی پی او آفس کے لگانے پڑھتے ہیں اور دوسرا لوگوں کا سرمایہ بچے گا جو کرایوں کی مد میں خرچ کرنا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں دیہاتوں کے سادہ لوح لوگ بھی ذلیل و خوار ہونے سے بچیں گے۔