پاکستان کی خارجہ پالیسی کی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کرینگے، نوازشریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) نواز شریف کہتے ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، ملکی خود مختاری کی حفاظت کی جائے گی۔ وزیراعظم نے دورہ امریکا پر پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کرینگے۔

لندن میں پاکستان روانگی سے قبل مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنائے گی۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے جس کا اظہار دورہ امریکا کے دوران بھی واضح طور پر کیا گیا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو بھی تمام سہولتیں فراہم کی جائینگی۔

دوسری جانب وزیراعظم وطن واپسی پر پارلیمنٹ کو دورہ امریکا پر اعتماد میں لیں گے۔ نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم امریکی صدر اور وزیرخارجہ سے ہونیوالی ملاقاتوں کے اہم نکات پیش کرینگے۔ نواز شریف ملک میں سیکورٹی معاملات کی بہتری کے اقدامات کا اعلان بھی کرینگے۔