اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی پر ایران نے کوئی منفی تاثر نہیں دیا، ہماری غیرجانب دار نہیں بلکہ متوازن پالیسی ہے، عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ 34 ملکی اتحاد ہے الائنس نہیں، پاکستان کے کردار کی بات ہوئی تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے انٹیلی جنس معلومات، تربیت، استعداد کار بڑھانے پر تعاون جاری ہے، ہماری پالیسی طے شدہ اصولوں کے مطابق ہے، پاکستانی قیادت کے سعودی عرب اور ایران کے دوروں کا خیر مقدم کی اگیا ہے۔