پاکستان میں پولیو کے 88 کے بجائے 59 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈبلیو ایچ او

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ نے پولیو کو بنیاد بنا کر پاکستان مخالف سازشی قوتوں کا پول کھول دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں برس 88 کی بجائے 59 پولیو کے کیسز سامنے آئے، فاٹا میں مجموعی طور پر 46 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں چار کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈبلیو ایچ اونے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو ملک میں پچھلے سال کی نسبت چھ گنا بڑھ چکا، سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ شمالی وزیرستان ہے جہاں 19 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پولیو کیسز میں میرانشاہ کے تیرہ اور میر علی کے چھ بچے شامل ہیں جبکہ فاٹا میں مجموعی طور پر 46 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ سندھ میں چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔