پاکستان پولیو کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن کا ممتاز بیگ و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

Group Photo

Group Photo

رحیم یار خان : رواں سال وطن عزیز میں پولیو وائرس میں 80 فیصد کمی سماجی و فلاحی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی مربوط اور مسلسل آگاہی مہموں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ علماء ،اساتذہ ومنتخب نمائندے پولیو ویکسین بارے منفی پراپیگنڈہ ذائل کرنے میں اپناقومی کردار ادا کریں تاکہ ملک جلد از جلدپولیو فری اور سفری پابندیوں سے آزاد ہو سکے۔پولیوویکسین کو علماء نے شرعی طور پر جائز قرار دیا ہے اور یہی ویکسین پینے سے دنیا بھر سے پولیو کا99.9فیصدتک خاتمہ ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان نیشنل پولیو کمیٹی کے چیئر مین عزیز میمن نے اسسٹنٹ گورنرممتاز بیگ کی قیادت میں روٹری کلب کے ایک وفد سے قلعہ خیرپورمیرس میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میںقلعہ کی دیوار پر روشنیوں سے پولیو بارے آگاہی پیغام کا افتتاح کرنے کے بعد ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔

Group Photo

Group Photo

انہوں نے مزید بتایا کہ امسال دنیا میں27نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے بدقسمتی سے ان میں سے 15کا تعلق پاکستان ، 8کا افغانستان اور 4کا نائجیریا سے ہے۔ جب تک پولیوکا ایک بھی نیا مریض سامنے آتا رہا دنیا میں پولیوپھیلنے کا خطرہ موجود رہے گا۔دفد میں جان محمد وارثی، رانا عبدالجبارایڈوکیٹ بھی شامل تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر محمد سلیم رائو، کلب پریذیڈنٹ شیخ عبدالجبار، ریاست سیال، ملک آفتاب احمد،سمیرا انور ،اقبال میمن، اویس کوہاری، ڈاکٹر درشنن ننکانی، نیر خورشید زیدی ،شجاعت صدیقی و دیگر موجود تھے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com
+