پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ، خواجہ ارشاد احمد، شہزاد اشرف مہاندرہ و دیگر روٹری ممبران کے ہمراہ گروپ فوٹو

 Rotary Club Meeting

Rotary Club Meeting

رحیم یار خاں : روٹری پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدارممتاز بیگ اور روہی کلب پریذیڈنٹ خواجہ ارشاد احمد نے انسداد پولیو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو وائرس کے جلد خاتمہ کیلئے حکومت کا دس سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیوو یکسین پلانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

روٹری کلب تمام مستقل چیک پوسٹوں و دیگر مقامات پر پولیو ورکرز کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔مذہبی رہنمائ،والدین اور اساتذہ پولیو ویکسین بارے منفی پراپیگنڈہ زائل کرنے اور وطن عزیز کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میں سال 2019ء کیلئے صدر منتخب ہونے پر سمیرا حفیظ، 2020ء کیلئے شہزاد اشرف مہاندرہ اور2021ء کیلئے ضیغم علی احمد کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ، روٹری روہی کلب کی جانب سے ورکرز کیلئے خصوصی جیکٹس، کیپس، بیجز ،سٹوری بکس، پمفلٹس، سٹکرز و دیگر تحائف کی فراہمی منظوری اور موجودہ منصوبوں کی کارگزاری اورنئے منصوبوں پر مشاورت بھی کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ گورنرجان محمد وارثی، خواجہ ارشاد احمد،ممتاز بیگ،ایم جی ربانی ایڈووکیٹ، شہزاد اشرف مہاندرہ،بشیر احمد ،ضیغم علی احمد ودیگر نے شرکت کی۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
چیئر مین۔ مائیکرو فنانس کریڈٹ پراجیکٹ ۔پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818 ، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com