روٹری پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ، جان محمد وارثی، ضیغم علی احمد و دیگر کا پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ گروپ فوٹو

 Polio awareness Campaign

Polio awareness Campaign

رحیم یار خاں : روٹری پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدارممتاز بیگ و کلب سیکرٹری ضیغم علی احمد نے آج سے ( 22 تا 26 اپریل ) جاری رہنے والی انسدا د پولیومہم کے سلسلہ میں پنجاب بلوچستان بارڈر پرماننٹ ٹرانزٹ پوسٹ چوک ماہی داعووالا پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیو بچوں کی بیماری مستقل معذوری اور لاعلاج مرض ہے۔

ویکسین پینے والے بچے اس وائرس سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔ مشترکہ کوششوں سے دنیا بھر میں 99فیصد سے زائد اس موذی وائرس کا خاتمہ ہوچکا ۔والدین اساتذہ اور محکمہ صحت کے مربوط تعاون سے وطن عزیز بھی بہت جلد پولیو فری ہو سکتا ہے۔ روہی کلب کی جانب سے ورکرز کیلئے خصوصی جیکٹس، کیپس، بیجز ، سٹکرز و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ گورنر روٹری جان محمد وارثی،بشیر احمد،زاہد علی، ممتاز بیگ ،محمدحسین، ضیغم علی،عبدالغفور،بشارت علی،وقاص احمد،اعجاز سلیم ودیگر موجود تھے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
چیئر مین۔ مائیکرو فنانس کریڈٹ پراجیکٹ ۔پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818 ، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com