اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں مزید دس بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں میں دو کا تعلق خیبر پختون خوا، دو کا ایف آر بنوں، 2 کا کراچی اور 4 بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔
کراچی میں گڈاب ٹاؤن کا 12 ماہ بچے اور دو سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر ایجنسی کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 6، 7، 12 اور 15 ماہ ہیں۔ سن 2000ء میں ملک میں پولیو کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ پاکستان اپنا 14 سالہ ریکارڈ توڑنے میں صرف 16 کیسز پیچھے ہے۔