پاکستان پولیو کے حوالے سے خطرناک ملک قرار، سفری پابندیاں عائد

Pakistan

Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان کو پولیو کے حوالے سے خطرناک ترین ملک قرار دیتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس فیصلے کے تحت جو شخص بھی پاکستان سے باہر سفر کرنا چاہے گا اُس کو بیرون ملک جانے سے چار ہفتے پہلے پولیو ویکسین لینا لازمی ہو گی۔

ایک بار کی پولیو ویکسین ایک سال کیلئے موثر ہو گی۔ یہ فیصلہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔ ان پابندیوں کا اطلاق جن دیگر ملکوں پر ہو گا اُن میں کیمرون اور شام بھی شامل ہیں۔