پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئیہیں۔ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹان میں ایک سالہ ثنا اور میرانشاہ کی عائشہ بی بی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ وفاقی ادارہ قومی صحت کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ پہلا کیس کراچی کیعلاقے گڈاپ ٹان میں سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک سالہ ثنا پولیو کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہے۔
پولیو کا دوسرا کیس شمالی وزیرستان کے علاقے رسول خیل میں منظرعام پر آیا ہے۔ جہاں ڈیڑیھ سالہ عائشہ میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ قومی صحت کے مطابق عائشہ بی بی کو انسداد پولیو کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔ رواں سال ملک بھر میں پولیو کے سامنےآنے والے کیسز کی تعداد تیئیس ہوگئی ہے۔