پاکستان میں سیاسی بحران، چینی صدر کا دورہ ملتوی

 Xi Jinping

Xi Jinping

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اور اسلام آباد میں دھرنوں کے باعث چینی صدر شی جینگ پنگ کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سیاسی دھرنوں کے باعث چینی صدر کی پاکستانی حکام کیساتھ لاہور میں ملاقاتیں کرنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن چین کی سیکورٹی ٹیم نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کلیرئنس نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق چینی سیکیورٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ لاہور ایک گنجان آباد شہر ہے۔

سیکیورٹی کے باعث چینی صدر یہاں دورہ نہیں کر سکتے۔ واضع رہے کہ چین نے اسی ماہ سری لنکا اور بھارت کا دورہ بھی کرنا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا اور مالدیپ کے صدور بھی اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر چکے ہیں۔