کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان جھگڑے وتلخ کلامی کے مظاہرے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وہاب ریاض اور احمد شہزاد سے اپیل کی ہے کہ وہ کھیل کے میدان کو ایوان یا سیاسی ٹاک شو بنانے سے گریز کرتے ہوئے اسے کھیل کا میدان ہی رہنے دیں کیونکہ عوام کرکٹ کے میدان میں کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
لڑائی جھگڑے ‘گالیاں ‘ دھکم پیل ‘ شور و شرابا ‘ ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے مناظر انہیں تقریباً روز ہی قومی یا صوبائی اسمبلی کے سیشن کی لائیوکوریج کے دوران دیکھنے کو میسر آجاتے ہیں یا ایسی اخلاق باختگی کا مظاہرہ عموماً مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران دکھائی دیتا ہے۔
اسلئے وہاب ریاض اور احمد شہزاد یہ یاد رکھیں کہ پاکستان میں سیاستدانوں اور اخلا ق سے عاری مقتدر و طاقتور افراد کی کمی نہیں ہے مگر اچھے کھلاڑی بہت کم ہیں اسلئے احمد شہزاد و وہاب ریاض کیلئے سیاست کی روایت اپنانے کی بجائے اچھے کھلاڑیوں ہونے کا اپنارتبہ برقرار رکھیں تو ان کا اس قوم پر احسان ہوگا۔ ‘