پاکستان میں غریب اور متوسط طبقہ اذیت ناک زندگی گزار رہا ہے،ڈاکٹرعبدالقدیرخان
Posted on March 3, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی حالت کے پیش نظر غریب اور متوسط طبقہ اذیت ناک زندگی گزار رہا ہے ظالم اور فاسق لوگ اقتدار پر قابض ہیں اور ملکی نظام افراتفری کا شکار ہے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے اقتدار پر مورثی سیاست کے حامل افراد قابض ہیں۔
اپنے ضلع ساہیوال کے صدر چوہدری زاہد کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوشش ہی نہیں کی سیاستدانوں کی عدم دلچسپی سے کرپشن اور لوٹ مار ہوئی پیپلز پارٹی کی حکومت سے قبل پاکستان 38 ارب ڈالر کا مقروض تھا مگرموجودہ حکومت کے 5 سال کے دوران یہ قرضہ78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ہے یہ رقم پارلیمنٹ پر قابض سیاستدانوں کی جیب میں گئی ہے 960ارب روپے پاکستان سود کی مد میں دے رہا ہے اگر عوام تبدیلی چاہتی ہے تو اسے ووٹ کے ذریعے ان لٹیروں کا راج ختم کرکے محب الوطن اور ایماندار قیادت کو منتخب کرنا ہوگا۔
اگر عوام نے اب بھی الیکشن کے دوران کھوٹے کھرے کی پہچان نہ کی تو یہی لوگ دوبارہ اقتدار پر قبضہ کرکے عوام کو تگنی کا ناچ نچائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کی طاقت سے اورجمہوریت کی آبیاری کیلئے معرض وجودمیں آیا65سالوں سے نسل درنسل سیاست کرنے والوں کو دریا برد کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔