عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستانی اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان غربت کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے۔ جو اپنی بھرپور کوششوں اور اقدامات سے غربت کی شرح کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں تاہم اسے مکمل کامیابی کیلئے عالمی بینک کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔
بینک نے کہا کہ ا گرچہ پاکستان نے غربت کے خاتمہ میں ناکافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے تاہم اس میں استقلال اسی وقت ممکن ہے جب مجموعی قومی پیداوار میں بھی اضافہ ہو۔ جس کیلئے اس عمل کو بے جا مداخلت سے تحفظ دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایسے عوام جو غربت کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں انہیں تیزی سے ختم کرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب نے اس سلسلے میں سب سے نمایاں کامیابی حاصل کی جہاں اشیا خوراک کی قیمتوں میں استحکام لاکر غربت کی شرح کو02-2001 میں 35.5 فیصد کی نسبت13-2012 میں 16.4 فیصد کی شرح تک لایا گیا۔