کوٹلہ ارب علی خان : پاکستان کے جمہور کو جو اختیار و اقتدار اس کی مقرر کردہ حدود کے اندر استعمال کرنے کا حق ہے وہ ایک مقد س امانت ہے۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر۔ محرم الحرام کے انتظامات کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ دستور میں اس بات کا اقرار بھی موجود ہے کہ اس ملک میں قرآن و سنت کیخلاف کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا اور موجودہ قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالا جائے گا۔ اسلام اور برداشت کے نام پر انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں یہ فکری سوچ جس جگہ بھی ہو ،ہماری دشمن ہے اور اس کیخلاف فکری و انتظامی جدوجہد دینی تقاضاہے۔ فرقہ وارانہ منافرت ،مسلح فرقہ وارانہ تصادم اور طاقت کے بل پر اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی روش شریعت کے احکام کے منافی اور فساد فی الارض ہے نیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور و قانون کی روح سے ایک قومی و ملی جرم ہے اس لئے ہم ایسی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ دینی شعائر اور نعروں کو نجی عسکری مقاصد اور مسلح طاقت کے حصول کیلئے استعمال کرنا قرآن و سنت کی روسے درست نہیں ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام شہری ،دستوری و آئینی میثاق کے پابندہیں جس کی رو سے ان پر لازم قرار پاتا ہے کہ وہ بہر صورت حب الوطنی اور ملکی و قومی مفادات کا تحفظ پہلی ترجیح کے طورپر کریں او ر اس پر کسی صورت آنچ نہ آنے دیں، ملک و قوم کے اجتماعی مفادات کو کسی بھی عنوان سے نظرا نداز کرنے کی حکمت عملی اسلامی تعلیمات کی روسے عہد شکنی اور غدر قرار پاتی ہے، جو دینی نقطہ نظر سے سنگین جرم اور لائق تعزیر ہے۔
کوٹلہ ارب علی خان ( ) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر کا محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مدینہ اور معین الدین پور کا دورہ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری شعیب رضا ، چیئرمین عقیل شاہ، چیئرمین ظہیر مچھیانہ، چیئرمین لالہ افضل، چیئرمین حاجی مشتاق ، چیئرمین چوہدری یاسر، چیف آفیسر ضلع کونسل محمود اقبال گوندل، سابق صدر الیکٹرانک میڈیا سید اظہر شاہ، کرنل سید اسرار، راجہ ریاض احمد جیو،چوہدری شفقات عدالت پی ایس او، میاں عتیق ایڈووکیٹ و دیگر موجودتھے۔ اس موقع پر انہوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل محمود اقبال گوندل کو ہدایات جاری کیں کہ ان تمام مقامات پر انتظامات کے سلسلے میں کوئی بھی کمی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ مزید برآں انہوں نے اب تک کیئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔معین الدین پور میں امام بارگاہ تک جانے والے راستے کی صبح تک صفائی ستھرائی بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔