پاکستان میں بجلی کی پیداوار 15 ہزار 346 میگاواٹ ہو گئی

Power

Power

لاہور (جیوڈیسک) این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر 15 ہزار 346 میگا واٹ ہو گئی ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھنے سے عوام کو لوڈ شیڈنگ میں ریلیف ملے گا۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران بجلی کی پیداوار کی یہ بلند ترین سطح ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ اس وقت شارٹ فال 2900 میگا واٹ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔