پاکستان پیپلز پارٹی کے 47وایں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

PPP

PPP

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات جاوید کمیانہ نے ماڈل ٹاون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 47وایں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یوم تاسیس کا کیک کاٹنے کے بعد جاوید کماینہ کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے کیونکہ پاکستان کی واحد جماعت ہے جن کے لیڈوں نے عوام کیلئے شہادت لیں ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد اور یکجان ہے۔

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹٰ کلین سویپ کر ئے گی انہوں نے کہا کہ شہید ذلفقار علی بھٹو نے روٹی ،کپڑا ،مکان کا نعرہ لگایا توانہوں نے سرمایہ داروں کے ظلم و جبر کو چیلنج کیا تھاجسکی کوئی مثال نہیں ملتی اب وقت دور نہیں جب پیپلز پارٹی عوام کو بھٹو کے دور میں ملنے والی آزادی واپس دے کر ہی رہے گی تقر یب کے اختتام پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیلئے خصوصی دُعا کا اہتمام کیا گیا۔