پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف روز اول سے ہی سازشیں ہو رہی ہیں: عابد حسین صدیقی

PPP

PPP

لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے کسی کی ہڑتال اور احتجاج اس کا ووٹ بنک متاثر نہیں کر سکتی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف روز اول سے ہی سازشیں ہو رہی ہیں اور اس جماعت کی مقبولیت کم کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے گئے ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کسی صورت کمی نہیں آئی ،یہ جماعت ماضی میں بھی اپنی مثال آپ رہی اور اب بھی اپنی مثال آپ ہے۔

یہ واحد سیاسی جماعت ہے جو وفا ق کی علامت ہے اس جماعت کی جڑیں پاکستان کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں ،اس جماعت کے کارکنان جمہوریت کے لئے آج بھی اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔

پیپلزپارٹی جنون کا نام ہے ،جیالے جمہوریت کے نام پر جنونی ہیں انہیں جمہوریت سے پیار ہے ،اس جماعت میں اظہار آزادی کا عنصر نمایاں ہے۔