پاکستان پرامریکا کے ڈورن حملے بند ہونے چاہئیں، شیری رحمان

Shere Rahman

Shere Rahman

واشنگٹن(جیو ڈیسک)واشنگٹن مستعفی پاکستانی سفیر شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈورن حملے بند ہونے چاہئیں،ڈورن حملوں سے دنیا بھر میں امریکی امیج کو نقصان پہنچ رہا ہے۔یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں اپنے اعزاز میں دی گئی الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شیری رحمان نے کہاکہ پاک امریکا تعلقات کی بنیاد تجارت پر ہونی چاہیے۔ تقریب میں سابق سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ پیٹریاس نے کہاکہ شیری رحمان نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر کرنے کیلیے اچھی خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستان اور امریکا مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔