کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تنظیم الااعوان یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر حاجی ملک علی اصغر اعوان نے مانسہرہ کے قریب سیلاب متاثرین کے لئے طبی امداد لے جانے والے فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین خصوصاً پاک فوج کے ہر سپاہی سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
حاجی ملک علی اصغر اعوان نے کہاکہ قوم کی خدمت پر اپنی جان قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔پاکستان تنظیم الااعوان کے رہنماء نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک مشن میں اپنی جان قربان کرنے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔
ملک علی اصغر اعوان نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے پاک افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مانسہرہ میں شہید فوجی افسران و جوانوں کو ستارہ جرات سے نوازا جائے۔