لندن (جیوڈیسک) ہنگو میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسکول کے بچوں کو خود کش حملے سے بچانے والے طالب علم اعتزاز حسن کو ملالہ یوسف زئی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
لندن سے جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تشدد نے پاکستان میں ایک اور طالب علم کی جان لے لی ہے، انہیں اپنے ملک پر فخر ہے جہاں اعتزاز حسن جیسے نڈر اور باہمت لوگ پیدا ہوئے۔
انہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر سیکڑوں طالب علموں کی جانیں بچائیں۔ ملالہ نے اپیل کی کہ حکومت اعتزاز حسن کو ملک کے سب سے بڑا سول اعزاز سے نوازے۔