کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں جیل توڑنے کے واقعات میں القاعدہ کے ملوث ہونے کاشبہ ہے۔ انٹرپول کا کہنا ہے کہ عراق، لیبیا اوردیگر9 ممالک میں جیل توڑنے کے واقعات میں القاعدہ ملوث ہوسکتی ہے۔
حالیہ چند ہفتوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں جیل توڑنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ پاکستان میں کئی جیلوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔انٹرپول کا کہنا ہے کہ جیل توڑنے کے واقعات میں درجنوں قیدی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔