لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جبکہ بھارت میں حکومتیں عوام کے ووٹوں کے ذریعے ہی بنتی آئی ہیں جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے آج بھارت دہشت گردی اور توانائی کے بحران کا شکار نہیں ہے، لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے ذریعے ہی پاکستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
ہم نے جمہوریت کیلئے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی، تبدیلی صرف انتخابات کے ذریعے ہی ہونی چاہیے، حکومت ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہیے۔ پرویز رشید نے کہا اعتراف کرتا ہوں کہ ہم سیاستدان عوام کے احتساب سے ڈرتے ہیں، حکمرانوں پر ووٹ کے ذریعے احتساب کا خوف پہلی مرتبہ طاری ہوا۔