شیخوپورہ(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ وزرات نہیں ،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہیئے، حالات یہاں تک آ گئے ہیں کہ پاکستان سب سے پیچھے چلا گیا ہے۔ نمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
اس کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ہمارے دور میں ہر طرف خوشحالی تھی کراچی اور بلوچستان میں امن و امان تھا لیکن موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں وزارت نہیں بلکہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہیئے۔
انہوں نے کہا نوجوان گیارہ مئی کو 1997 والا انقلاب لائیں گے، نوجوان تیاری کریں 11 مئی کو ن لیگ کی حکومت ہی آئے گی۔ نواز شریف نے کہا مسلم لیگ ن نے پہلے بھی پاکستان کے مسائل حل کیے ہیں اب بھی کریں گے۔ اس سے پہلے سانگلہ ہل میں جلسے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا اگر زرداری صاحب نے روزانہ عوام کو 2 گھنٹے دیئے ہوتے تو عوام کی حالت یہ نہ ہوتی جو آج ہے۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ ن پاکستان کو مقام واپس دلائے گی جہاں پر چھوڑا تھا۔ نواز شریف کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے صرف جبیں بھری ہیں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اقتدار ملا تو نوجوانوں اور ہنر مند افراد کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔