ن لیگ کی حکومت پاکستان کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدگی اور ایمانداری سے کام کرے گی : ایم لطیف الرحمان پیرزادہ
Posted on May 8, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : بابا لیبرونگ ایم لطیف الرحمان پیرزادہ، سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو ، امتیاز علی شاکر،چوہدری آس محمد میئواورصدر UC146 رمضان گجر نے گزشتہ روز کاہنہ نو کچاشہزادہ روڈ پر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ یوسی 146کے زیر انتظام ہونے والے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شیر کا مقابلہ کرنے کی ہمت کسی میں نہیں۔
11مئی عوام کی جیت کادن ثابت ہوگا:ن لیگ کے اُمیدوار پاکستان بھر سے بھاری اکثریت کے ساتھ تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گے،ہم تنقید برائے تنقید کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے لیکن حقیت یہ ہے کہ اس وقت ملک وقوم کودرپیش مسائل کوحل کرنا میاں نواز شریف کے علاوہ کسی کے بس کی بات نہیںہے اور ن لیگ ہی ملک کو اندھروں سے نکال کر روشن مستقبل دینے کی اہلیت رکھتی ہے لہٰذا عوام پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کرکامیاب کریں۔
امتیاز علی شاکر نے کہا کہ ملکی مسائل کو حل کرنا ون ڈے میچ کھلنے جیسا آسان کام نہیں جو ہم ملک کمزور اور ناسمجھ کھلاڑیوں کے حوالے کردیں ۔ملک کو تجربہ کار ،سمجھدار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے جو اس وقت صرف اور صرف میاں برادران ہی دے سکتے ہیں۔
زرداری ٹولہ اور سائیکل والے بلے پیچھے چھپ کرسیاست کرنے کی بجائے کھل کرمیدان میں آئیں تو آنھیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا۔مخالفین جانتے ہیں کہ عوام شیرپر مہر لگانے کا فیصلہ کرچکے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ایک دوسرے کے پیچھے چُھپنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ رہی سہی عزت بچا سکیں۔