پاکستان اس وقت جن گھمبیرمسائل کا شکار ہے یہ صرف قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔ کلثوم رانجھا
Posted on November 4, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ملکہ (عمرفاروق اعوان سے) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی نائب قیمہ محترمہ کلثوم رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن گھمبیرمسائل کا شکار ہے یہ صرف قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔ دنیا کی محبت کا شکار ہو کر ہم آخرت کو بھول گئے ہیں۔ مہنگائی، بدامنی، فحاشی، قحط، ڈینگی اور ملک میں بڑھتی ہوئی افراتفری قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فہم القرآن سینٹر کھاریاں کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام کو تعلیمی نصاب سے نکال دیا ہے۔
اسلامی تہذیب کو الٹ دیا گیا ہے۔ہمارے ہی گھروں میں ٹی وی پہ تھرکتی ہوئی حوا کی بیٹیاں ہماری آنے والی نسلوں کو خراب کر رہی ہیں۔جب ملک میں فحاشی عام ہوجائے تو وبائی امراض تو پیدا ہوں گے۔ناپ تول میں کمی ہو گی تو قحط ہوگا،زکوٰة نہ ادا کی جائے گی تو بارشیں نہ ہوں گی۔حاکم خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیخلاف فیصلے دیں گے تو باہمی انتشار اور جھگڑے ہوں گے۔ ہم کب تک اپنے ملک میں بدلتی تہذیب اور امت مسلمہ کے ٹکرے ہوتے ہوئے دیکھیں گے؟بلدیاتی انٹخابات نے ہمیں ایک بار پھر موقع دیا ہے کہ جن نا اہل حکمرانوں نے ہماری بربادیوں کے قصے رقم کئے ہیں ہم عارضی دنیاوی وابستگیوں کو چھوڑتے ہوئے ان کو مسترد کریں اور صالح اور باکردار لوگوں کو ووٹ کے ذریعے منتخب کریں۔
ضلعی ناظمہ محترمہ مسرت عاربی نے کہا کہ قرآن صرف اہل ایمان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہے اور یہ ہماری ساری بیماریوں کا علاج ہے۔وہ بیماریاں چاہے جسمانی ہوں روحانی یا دنیاوی بیماریاں سب کا حل قرآن میں موجود ہے۔ تقریب سے محترمہ نگہت شکور اور محترمہ بشریٰ لطیف نے بھی خطاب کیا تقریب میں فہم القرآن کورسز میں پوزیشنز حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور شرکاء کی پرتکلف ظہرانے سے تواضح بھی کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com