زیارت :ڈسٹرکٹ کونسل ہال زیارت میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے تعلیمی و تربیتی کنونشن کا انعقاد ہوا ۔ کنونشن میں مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم ، داکٹر اظہار الحق ، پروفیسر غلام اکبر قیصرانی ، پروفیسر مبشر صدیقی ، تنظیم کے سابق صدر پروفیسر عطاہ محمد جعفری ، ،پروفیسر رحمت اللہ مینگل ، عبدالرحمان کوملی خیل ضلع زیارت کے مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباہ نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم کا کہنا تھا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان ایسی نسل تیار کرنا چاہتی ہے جو محب وطن، محب دین ، اور جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والی ہو ۔تعلیم ہی کے ذریعے سے دہشتگردی، بیروزگاری اور تمام پریشانیوں کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔بد قسمتی سے ہمارا نظام تعلیم پہلے بھی فرسودہ اور بے مقصد تھا اب بیرونی آقاوں کی اشاروں پر اسے مزید سیکولرائز اور لبرلائز کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔لیکن ہم اساتذہ کی بیداری اور تعاون سے ایسے مذموم اقدامات کی مزاحمت کرینگے ۔۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی نظام تعلیم کے لئے بہت تحقیقی اور تحریری کام کیا ہے لیکن سیکولر طبقے این جی اوز کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں جو ملک و قوم کے ساتھ ظلم و ذیادتی ہے ۔پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا یہاں پر صرف اور صرف اسلامی نظام اور اسلامی نظام تعلیم ہی چلے گا ۔ اس کے علاوہ کسی اور نظریے اور مفروضے کی گنجائش نہیں ۔پاکستان کے استحکام ۔ قومی یکجہتی اور امن و سکون کا ضامن صرف ہمارا دین ہے ۔تنظیم اساتذہ نے کئی شعبے اور منصوبے شروع کئے ہو ئے ہیں تاکہ تعلیمی مسائل کو حل کیاجاسکے ۔ہم صرف تنقید کو کافی نہیں سمجھتے بلکہ تحقیق پر زور دیتے ہیں ۔ہماری تنظیم کے پاس سینکڑوں ماہرین او رہزاروں کارکنان ملک کے ہر ادارے اور علاقے میں موجود ہیں یہا ں کے اساتذہ بھی ہمارا ساتھ دیں ۔ تاکہ ہم مزید ایک ہو کر اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکے ۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر اظہار الحق ، پروفیسر غلام اکبر قیصرانی ، پروفیسر مبشر صدیقی ، تنظیم کے سابق صدر پروفیسر عطاہ محمد جعفری ،،پروفیسر رحمت اللہ مینگل ، عبدالرحمان کوملی خیل و دیگر نے بھی خطاب کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس کلب زیارت کا ژوب کے صحافی ڈاکٹر اورنگزیب احساس کے انتقال پر اظہار تعزیت زیارت: پریس کلب زیارت کے صدر محمد یعقوب کاکڑ ، جنرل سیکرٹری عبدالمنان سارنگزئی و دیگر ممبران ہدایت اللہ باور ، عبدالمنان کاکڑ، مدثر احمد خان ، ظفراللہ ، مذمل احمد نے ژوب کے سنئیر صحافی ڈاکٹر اورنگزیب احساس کے ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعا لیٰ مرحوم کو جنت الفرودس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔