لاہور (نامہ نگار) سابق چیئرمین یونین کونسل میاں نور محمد سیال نے کہاہے کہ ن لیگ نے پاکستان کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق ناظم یوسی میاں مظفر محمود، چیئرمین یوسی میاں محبوب احمد، نمبردار میاں سلطان محمود، میاں علی مطلوب، میاں محمد حسن نور، میاں واصل مظفر، ماسٹر محمد اقبال، حافظ نور محمد، ملک محمد عمر ریاض اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں، میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں بااختیار بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا رہاہے۔
نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس اثاثے سے فائدہ اٹھانے کیلئے ملک بھر میں نوجوانوں کیلئے متعدد پراگرام جاری ہیں جس سے ہمار ے ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی۔