لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ممبر ایڈوائزری لاہور محمد رضوان الحق مرزا نے کہاہے کہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ گامزن رکھنا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔
جسکی تکمیل کیلئے پوری قوم ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی کرتے اور پھلتا پھولتا دیکھ کر غیر ملکی ایجنٹوں کو ہضم نہی ہورہا ، اور ایسے عناصر کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ، ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی کرنے دیں اور خود کہیں ڈیرہ لگا لیں۔۔
آئے روز دھرنے کے خواب دیکھنے والے اب خواب و خیال کی دنیا سے باہر آجائیں اور وطن عزیز پاکستان کا عالمی امیج سربلند کرنے کی راہ میں رکاوت بننا چھوڑ دیں یہی ان کی صحت اور پاکستانی قوم کیلئے بہتر ہے۔
ممبرایڈوائزری لاہور محمد رضوان الحق مرزا نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس حقیقی معنوں میں ملک دشمن ڈرامہ لیکس ہے جس کی آڑ میں عوام کی نام نہاد خدمت کی سوچ رکھنے والے تماشہ لیکس کررہے ہیں۔
لیکن ملک وقوم کی حقیقی اور عملی خدمت کرنیوالوں نے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کی ٹھان لی ہے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ ان کا راہ نہیں روک سکتی۔