لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان ترقی اور خوشحالی کیجانب بڑھ رہا ہے، اسے پرامن اور ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہر قدم عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کی جانب اٹھ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی ۔آئندہ ڈھائی برسوں میں پاکستان ماضی سے بہتر پاکستان بن کر سامنے آئے گا۔