اسلام آباد : پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایکسپو کی تمام تر تیاریاں حتمی مراحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ ایکسپو کا انعقاد ۹ اور ۱۰ مارچ کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی اس ایکسپو کا افتتاح چیئر مین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی عارف عباسی کریں گے۔واضح رہے کہ یہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے سال کی تیسری بڑی ایکسپو ہے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں اس ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔
زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد ایکسپو کی تمام تر تیاریاں تقریباًمکمل ہو چکی ہیں اور ہم اس نمائش کے انعقاد کیلئے پر جوش ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سال کے آغاز میں ہم نے کراچی میں پراپرٹی کی بڑی نمائش کا انعقاد کیا تھا اور لاہور کے بعد اب ہم اسلام آباد میں موجود ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے، پراپرٹی کی معلومات کے حوالے سے اور پراپرٹی کے متعلق تمام تر امور ایک ہی چھت تلے جاننے کے حوالے سے انتہائی شاندار موقع ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس نمائش پر زمین ڈاٹ کام کی باخبر ٹیم مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور دیگر مستند معلومات کے ساتھ ایونٹ پر موجود ہوگی جس سے شرکاء کی بہترین طور پر رہنمائی ممکن ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ۱۸ ویں نمائش ہے جس میں 1800 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہو چکے ہیں جبکہ اب تک زمین ڈاٹ کام کی نمائشوں میں ساڑھے 9 لاکھ سے زائد افراد شریک ہو چکے ہیں۔
زمین ڈاٹ کام کے بارے میں : زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے جہاں11ملین لسٹنگز موجو دہیں جبکہ اس ویب سائٹ کو ماہانہ 5.5 ملین لوگ وزٹ کرتے ہیں۔اس ادارے کے ساتھ 14,500 رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں بھی کام کر رہی ہیں۔پاکستان کا پہلا اور واحد پرائس انڈیکس بھی زمین ڈاٹ کام نے ہی قائم کیا ہے جس سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مستفید ہو رہی ہے ۔مزید معلومات کیلئے www.zameen.com کو وزٹ کیجئے۔