پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے 98 فیصد عوام کو بااختیار بنانا ہوگا : سید شمشاد جعفری
Posted on April 11, 2013 By Noman Webmaster ملتان
ملتان 10 اپریل 2013ء متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کے صدر سید شمشاد جعفری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ ملک کو خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام کو بااختیار بنانا ہوگا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ملتان ہائوس میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین چند خاندانوں کی سیاست پر سے اجارہ داری ختم کرنا اور عوام کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ وڈیرہ شاہی کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔ مسائل زدہ عوام تیزی سے ایم کیو ایم کے پرچے تلے متحد ومنظم ہورہے ہیں۔ اور آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم خوش گوار چیرتوں کے تحفے دے گی۔ جنوبی پنجاب کی ہر سیٹ سے ایم کیو ایم کے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
خطے کی سیاست میں ایم کیو ایم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور اب ایم کیو ایم جنوبی پنجاب میں اسٹیک ہولڈر ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے جاوید اقبال چیمہ، محمد عمران اعظم گاڈی رائو محمد خالد بھی موجود تھے۔